اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اللؤ اللؤ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مجلس اعلی اسلامی کے نائب سربراہ شیخ "عبدالامیر قبلان" نے بیروت میں، شیخ "حسین نجاتی" کے ساتھ ملاقات میں بحرین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کی مجلس اعلی اسلامی کے نائب سربراہ نے بحرین میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ "سید علی سیستانی" کے نمائندے شیخ "حسین نجاتی" کی جسمانی صحت و سلامتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شیخ "عبدالامیر قبلان" نے اس سے قبل بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ "یوسف ربیع" اور بحرین کے میڈیا سیل کے انچارج "باقر درویش" کے ساتھ ملاقات میں بحرین کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے گفتگو کی۔ واضح رہے کہ بحرین میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ "سیستانی" کے نمائندے "حسین نجاتی" گذشتہ بدھ کو آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شدید دباؤ کی بناپر بحرین چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور لبنان کے دارالحکومت بیروت چلے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲